پیپلز بس میں مسافر خاتون سے بدتمیزی کا معاملہ، کنڈیکٹر نوکری سے فارغ

0
51

کراچی: پیپلز بس سروس میں مسافر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ پیپلز بس میں مسافر خاتون سے کنڈیکٹر کو بدتمیزی مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد کنڈیکٹر کو حکام بالا نے نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

عید سے ایک روز قبل بدھ کے دن پیپلز بس میں مسافر خاتون سے روٹ نمبر 9 گلشن حدید پر بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کے بعد واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وڈیو میں بس کنڈیکٹر کو مسافرخاتون سے کرایہ کی بقایا رقم واپس کرنے کے مطالبے پر بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بس کنڈیکٹر کو خاتون مسافر پر چیختے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر مسافر خاتون، کنڈیکٹر کو بار بار پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں