سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار

0
42

راولپنڈی: سول جج عادل سرور سیال کی عدالت میں غیر مناسب اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر عدالت نے سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری ٹیلی کام ایک کیس کی پیشی پر عدالت آٸے تھے لیکن عدالت کے روبرو انہوں نے ہتک آمیز رویہ کا مظاہرہ کیا، جس پر سول جج عادل سرور سیال نے فوری طور پر سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے انہیں 15 دن قید اور دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں