اسلام آباد: آخر کار چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی رُخصتی ہوگئی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت مدت میں توسیع پانے والے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آرڈیننس کی مدت کے خاتمہ کے بعد فارغ ہوگئے۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال متنازعہ ترین شخصیت رہے اور تحریک انصاف نے جسٹس جاوید اقبال کو مختلف وڈیو دکھاکر بلیک میل کرتے ہوئے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ جاوید اقبال پہلے فرمانبردار چئیرمین تھے جو سیاسی انجنئرنگ اور عمران خان کی خواہشات پر مختلف سیاستدانوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں ڈالتے رہے۔
ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ قائم مقام چئیرمین نیب کے فرائض سر انجام دیں گے۔