اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شیخ رشید احمد نے دورہ کراچی سے متعلقہ تفصیلات اور سندھ کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے دورہ کویت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ دس سالوں کے بعد کویت کے ویزوں کا اجراء پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کامیاب دروہ کویت پر وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویزوں کے مسئلے کے حل پر کویتی قیادت اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔