نویں تا بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بغیرامتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائیگی

0
54

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ سید خالد حیدر شاہ، سیکرٹری کالجز باقر نقوی، سیکرٹری جامعات محمد ریاض الدین اور دیگرموجود ہیں۔

 اس موقع پر ارکان اسٹیرنگ کمیٹی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جو طلبہ و طالبات  2 پرچوں میں فیل ہوں گے ان کو ان کے دیگر مضامین کے مارکس کو دیکھتے ہوئے مارکس دئیے جائیں گے البتہ اس سے زیادہ مضامین میں فیل بچوں کو صرف 33 فیصد پاسنگ مارکس ہی دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں ان طلبہ و طالبات کو جو امپرومنٹ کے لئے امتحانات دینے کے خواہ تھے، ان کو دو آپشن دئیے گئے ہیں کہ اگر وہ جن جن مضامین میں امپرومنٹ چاہتے ہیں تو ان کو 3 فیصد اضافی مارکس دئیے جائیں اور اگر وہ ایسا نہیں چاہتے تو پھر انہیں امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا لیکن اس کے لئے کوئی تاریخ متعین نہیں کی جاتی کیونکہ موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ اجلاس میں نجی اسکولز کی جانب سے کلاس پہلی تا آٹھویں تک کے بچوں کو پرموٹ کرنے پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس پر صوبائی وزیر نے اسٹیرنگ کمیٹی کے 7 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں ان نجی اسکولز کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ان نجی اسکولز کے نہ صرف پہلی تا آٹھویں تک کے پرموٹ کرنے پر ان کے تحفظات کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور ساتھ ہی یہ کمیٹی اسکولوں کو کھولنے اور اگر اسکولز کھولیں جاتے ہیں تو کسی ایس او پیز کے تحت کھولیں جائیں اس کی بھی مکمل رپورٹ مرتب کرکے ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں