پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کا انصاف ہاوس کراچی میں احتجاج جاری

0
89

کرای: پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کا انصاف ہاوس کراچی میں احتجاج جاری ہے۔ احتجاج انصاف لیبر یونین سی بی اور پاکستان اسٹیل یوتھ یونٹی کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

اسٹیل ملز چلانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر انصاف لیبر یونین اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ انصاف لیبر یونین کے رہنمائوں اور مزدوروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو اسٹیل ملز چلانے کیلئے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسد عمر اسٹیل ملز کو چلا کر اپنا وعدے پورے کریں۔

اسد عمر وعدہ کرتے ہوئے

مزدور رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز ملازمین کو جبری طور پر برطرف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور حکومت مزدوروں کے روزگار کا تحفظ کرے۔

یاد رہے الیکشن 2018 کی الیکشن مہم کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان اسٹیل ملز میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ اگر ہماری حکومت آگئی تو ہم اسٹیل ملز کو چلائیں گے اور میری وڈیو بطور ثبوت اور گواہ کے طور پر رکھ لیں؛۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں