کراچی: وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سید خالد حیدر، سیکرٹری کالجز باقر نقوی، سیکرٹری یونیورسٹیز محمد ریاض الدین، تمام بورڈز کے چئیرمینز، میڈم شہناز وزیرعلی، تمام پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمینز و عہدیداران شامل ہیں۔
اجلاس میں کلاس تعلیمی بورڈ کے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کرنے، پروموشن کے حوالے سے سب کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں اسکول و کالجز میں تدریسی عمل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔