کراچی: شہر کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کراچی ميں لوکل بسيں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔آن لائن ٹرانسپورٹ بھی چلانے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
منگل کو وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کل بروز بدھ سے کراچی ميں بسيں چليں گی۔ سندھ حکومت نے کراچی ميں لوکل بسيں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کيلئے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم قائم کردی گئی ہیں،ٹرانسپورٹرز کيلئے ایس او پیز پر عمل ضروری ہوگا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ اگر ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔
سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ تقریبا سوا دو ماہ سے بند ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بس کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں تھی۔ شہر کے کچھ روٹس پر چنگچی رکشہ چلائے جارہے تھے۔
اویس شاہ نےمزید بتایا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی، ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔
اویس قادر شاہ کے مطابق آٓن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی،بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،جو ٹرانسپورٹر اے سی چلائےگا، وہ ایک سیٹ پرایک مسافر بٹھائےگا۔
سندھ حکومت نےاندرونی شہر چلنےوالی ٹرانسپورٹ کل سےکھولنے کی اجازت دےدی،SPOsپرعملدرآمدکیلئے مانیٹرنگ اورانسپیکشن ٹیم بھی تیار،کمیٹی میں ٹرانسپورٹ اورریوینیوکےافسران شامل ہونگے،آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے،
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف دوافراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایاجاسکے گا۔
آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی اور بس میں ایئرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔