شہر کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں خطرناک اضافہ،

0
23

کراچی: شہر میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں خطرناک اضافہ ہوگیا۔

آغا خان کے ماہرین امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق برڈ فینسرز لنگ نوجوان گھریلو خواتین اور بزرگوں کو متاثر کر رہی ہے اور آغا خان اسپتال میں اس بیماری کے ہفتہ وار 20 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ کبوتروں کے پروں اور فضلے سے پیدا ہونے والے ذرات سانس کی نالی میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ان ذرات سے پھیپھڑوں میں الرجی اور سوجن پیدا ہوتی ہے۔ پرندوں کے پروں کے ذرات اے سی اور کھڑکیوں کے ذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور مرض کی شدت بڑھنے پر مریض کو آکسیجن تھراپی یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔ متاثرہ افراد کو پرندوں سے فوراً دوری اختیار کرنی چاہیے، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ اور مکہ میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں