کراچی: تحریک انصاف سوشل میڈیا سیل پر چینل فوکس نیوز جو متعدد فیک نیوز غلط فیکٹس دیے جانے پر پورے امریکہ میں ایک متنازعہ ترین چینل سمجھا جاتا ہے۔
اس چینل پر بیٹھی ایک تجزیہ کار کی مفروضے پر مبنی گفتگو کو سابق عمران خان سمیت پوری وڈیو کو اپنے خلاف ہوئی سازش سے منسوب کرنے کوشش کررہے ہیں حالانکہ تجزیہ نگار ریبیکا گیرانٹ جو کہ ایک دفاعی تجزیہ نگار ہیں پوری پی ٹی آئی ایک تجزیہ کار کی گفتگو کو بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کے طور پر ری ایکٹ کررہی ہے۔
وکی پیڈیا کی انفارمیشن کیمطابق فوکس نیوز امریکہ کا جیو نیوز یا اے آر وائی ہے جس پر ماضی کی ٹرمپ سرکار کی بے جا سپورٹ کا بھی الزام لگتا آیا ہے۔
فوکس نیوز بائیں انتظامیہ کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ ریبیکا ایک چھوٹا خود ملکیتی کاروبار IRIS ریسرچ چلا رہی ہے۔ امریکی حکومت یا کسی معروف تھنک ٹینک سے وابستہ نہیں۔
وکی پیڈیا کیمطابق فوکس نیوز کا صحافتی کیریئر ‘کونفلیکٹ آف انٹرسٹ’ غلط رپورٹنگ غلط انفارمیشن اور پراپگنڈہ کرنے کی تاریخ سے بھرا پڑا ہے۔
مختلف میڈیا ‘واچ ڈاگ’ اس چینل کو پراپیگنڈا مشین کا نام دیتی ہے۔