محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

0
79

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل آج شام سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، دو سے تین اپریل کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ،  بارکھان اور قلعہ عبداللہ میں بارشیں ہوں گی، پیر کے روز مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی، پیر اور منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تیز ہواوں اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہ اور  سیاح محتاط رہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں