کراچی شہر میں گرمی کی لہر بر قرار رہے گی

0
157

کراچی: سندھ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

خط اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے سندھ مقصود حسین سومرو کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں  ہیٹ وویو کے خدشات کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہیٹ وویو کا یہ سلسلہ 3 اپریل تک رہے گا اور ہیٹ وویو کے خدشات پیش نظر انسانی جانوں اور لائف اسٹاک کو محفوظ رکھنے کے لیے  تمام  تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں۔
  شہر میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار ہے قور آج بھی شہر کا پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں خشک اور گرد آلود ہواوں کا راج ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں اب تک سمندری ہوائیں بحال نہ ہو سکی اور شہر میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی فضا برقرار ہے اور کراچی میں کل بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔

 ہیٹ ویو کے دوران طبی ماہرین کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ شہری صبح 11 سے چام 4 بجے تک زیادہ احتیاط کریں اور  شہری بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں