اسٹیل ٹائون سے موٹر سائکل لفٹر ساتھی سمیت گرفتار

0
74

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن سے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس موٹرسائیکل اور رکشہ لفٹر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے دوران گشت نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان اسلحہ دکھا کر شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی۔

گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن 20 سے زائد موٹرسائیکلیں تھانہ اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کی حدود سے چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایک اور کارروائی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ریتی بجری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ گرفتار ملزم سے ریتی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج  تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں مجیب الرحمن، عرفان اور عمران شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں