کمشنر کراچی کی نااہلی، دودھ 130 روپے لیٹر فروخت ہونے لگا

0
80

کراچی: کمشنر کراچی کی نااہلی اور خاموشی کے باعٹ  کراچی میں ڈیری ملک ایسوسی ایشن بے لگام ہوگئی، فی لیٹر دودھ 130 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق ڈیری ملک ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی آفس کے افسران کا رشوت ریٹ بڑھا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے کمشنر کراچی سمیت متلعقہ ادارے دودھ کا ریٹ 130 ہونے پر خاموش ہیں۔

شہر کراچی کے شہریوں اور سماجی حلقوں نے دودھ فی لیٹر 130 روپے کرنے پر شدید مزمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری ملک ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے شہر میں اپنے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کمشنر کراچی اس صورت حال سے نمٹنے کی کیا صلاحیت رکھتے ہیں اگر دورھ کی قمیتیں واپس نہ لی گئی تو ہم بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ مختلف سماجی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈیری ملک ایسویس ایشن نے اپنی روایت کو برقرار رکھا تو ہم معزذ عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں