کراچی’شواہد پر مبنی تحقیقاتی کورس کی اختتامی تقریب پولیس اسکول آف انویسٹیگیشن گارڈن ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی

0
14

کراچی (رپورٹ: ماجد خان) شواہد پر مبنی تحقیقاتی کورس کی اختتامی تقریب، کورس کا اختتام پولیس اسکول آف انویسٹیگیشن گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، جن میں پولیس افسران اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، کراچی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس اسکول آف انویسٹیگیشن میں شواہد پر مبنی تحقیقاتی کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، ایڈیشنل آئی جی پی کراچی کی ہدایات کی تعمیل میں کراچی پولیس کی تفتیشی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا، کورس کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پی ایس پی، ڈی آئی جی پی ٹریننگ سندھ جناب فیض اللہ کوریجو تشریف لائے، شواہد پر مبنی تحقیقاتی کورس’ جن میں پولیس افسران کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، ڈاکٹرز، انویسٹیگیٹو جرنلسٹس، وکلا اور لاء اینڈ فورس ایجنسی کے افراد نے حصہ لیا، اس کے علاوہ کورس سے متعلق جن ماہرین نے تربیت دی ان میں اسسٹنٹ پروفیسر ہمدرد یونیورسٹی محترمہ سمیعہ تسلیم، ڈائریکٹر ایڈمن انٹیلی جنس بیورو سندھ ارسلان فرخ، انسپیکٹر، انچارج پولیس اسکول آف انویسٹیگیشن انسپکٹر ضیاء اللہ تھے جنہوں نے کورس سے متعلق موضوعات پر اپنے تجربے اور  اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے کورس میں شامل افراد کو تربیت دی، جن میں اہم موضوعات ثبوت پر مبنی تحقیقات (ای بی آئی)، کرائم سین مینجمنٹ (سی ایس ایم)، فرانزک تجزیہ، جدید تحقیقاتی تکنیک، قانونی اور اخلاقی تحفظات جیسے مضامین شامل تھے۔ اس کورس میں 70 شرکاء، بشمول پولیس افسران (اے ایس آئیز سے ڈی ایس پیز) اور کراچی کی معروف یونیورسٹیوں کے طلباء بھی شامل تھے۔

شواہد پر مبنی تحقیقاتی کورس کی اختتامی تقریب پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیے گئے، سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ کورس مکمل کرنے والے افراد کو مہمان خصوصی پی ایس پی، ڈی آئی جی پی ٹریننگ سندھ جناب فیض اللہ کوریجو نے دیے، جن کا کہنا تھا کہ اس تربیت کا مقصد کراچی پولیس کی تفتیشی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو مضبوط بنانا ہے، اس کے علاوہ فیض اللہ کوریجو یہ بھی کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش آنے کے بعد عوام پولیس کو بلا خوف شوائد فراہم کرنے میں آسانیاں پیدا کریں، آخر ڈی آئی جی فیض اللہ کوریجو نے پولیس اسکول آف انویسٹیگیشن کراچی کے  انچارج اور انسپکٹر ضیاء اللہ کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں داد دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں