پی ٹی آئی وزراء کا خواب چکنا چور ہوگیا، سید ناصر حسین شاہ

0
44

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے خواب دیکھنے والے پی ٹی آئی وزراء کو مایوسی ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں عوام کی تائید وحمایت سے اپنے جمہوری مقاصد حاصل کریں گی۔ پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہا۔

عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے بڑا معنی خیز ہے۔ وزیراعظم نام بتائیں کونسے وفاقی وزرا ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ وزارت عظمی کے خواہشمند کئی پی ٹی آئی وزرا اپنی پارٹی میں نشانے پر ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں اور وزرا کو عوامی کام کے بجائے اپوزیشن کو گالی دینے پر لگارکھا ہے۔

جو وزیر خان  صاحب کی بات نہیں مان رہا اسکو سازشی کہا جارہاہے۔ سال کے پہلے ماہ میں کچھ ترجمانوں،اور وزرا کی نوکری جانے والی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں