حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری

0
183

اسلام آباد: حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت145 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 142روپے 62 پیسے پر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 116روپے 53 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ مٹی کی تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی تھی جس کے ساتھ فی بیرل قیمت 81.51 ڈالرز پر آگئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی خام تيل کی قيمت 82.17 فی بيرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد امريکی خام تيل کی قيمت 80.79 فی بيرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں