مری:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں جو رزلٹ آیا وہ پہلے سے طے شدہ تھا آج چونکہ وفاق میں بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی گورنمنٹ ہے تو انہوں نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری وسائل استعمال کیے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں جو رزلٹ آیا وہ پہلے سے طے شدہ تھا پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری وسائل استعمال کر کے اس الیکشن کو ہائی جیک کیا وہ یہاں بانسرہ گلی میں تین روزہ لیڈر شپ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی جیب میں دو ڈھائی ارب روپے ہوں تو آپ آسانی سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور وفاقی کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں اسی لیے ہم حقیقی جمہوریت کے استحکام اور قیام اور ایک نمائندہ حکومت کے قیام کے لیے آئندہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد منعقد کرانے کی تجویز پیش کرتے ہیں مہنگائی کے طوفان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے تمام دن محنت کر کے اپنے بچوں کو کھلانے والے محنت کشوں کے لیے زندگی گزارنا تو درکنار سانس بھی لینا مشکل ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر چل کر جیسے غریب عوام کو نچوڑا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے اس لیے اب اس قوم کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنی تقدیر کو بدل ڈالے پیپلز پارٹی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی یہ تینوں ایک ہی کلچر کے علمبردار ہیں اور اسی طرح آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر چلتے رہیں گے اور ان سے نجات کا ایک ہی راستہ عوامی جمہوری جد و جہد ہے جس کا واضح اور حقیقی مقصد پاکستان کو ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا ہو۔