وفاقی وزیرداخلہ کی وفاقی پولیس کے شہداء کی تقریب میں عدم شرکت

0
67

کراچی: وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد کی تقریب میں وفاقی وزیرداخلہ نے شرکت نہ کی۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا پولیس شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی تقریب ان تمام فورسز کے شہداء کیلئے ہے جنہوں نے اس ملک اس وطن میں امن کیلئے اپنی جانیں قربان کی۔ چار اگست کو یوم شہداء اس جذبے کے تحت منائیں گے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور یہ فورس آپ کی فورس ہے آپ لوگوں کیلئے کھڑی ہے۔ شہداء کی فیملیز ہمارے ٹاپ پریارٹیز ہیں ہم نے کافی سارے مسائل حل کردئیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی تاریخ ایک بڑا کام کیا ہے کہ ہم نے شہداء کے 286 بچوں کو پرمننٹ کردیا ہے اور اس پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی پریشر نہیں ہے اور جو جوبھی انویسٹی گیشن میں سامنے آرہا ہے اس کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ہم میرٹ پر اپنا کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ ہمیں حاصل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں