کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں، چوہدری فواد حسین

0
62

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دباﺅ ڈالنا افسوسناک ہے۔ کرکٹ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کر چکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہرشل گبز پر پابندی کے لئے دباﺅ ڈالنے سے کشمیر کی تحریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ اپنے غیر منطقی سیاسی مقاصد کے لئے عالمی کھلاڑیوں کو روک کر یہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔ بھارت اور پاکستان میں کرکٹ کے لاکھوں شائقین ہیں، کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے اور کشمیر لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لئے اہمیت کی حامل ہے، لوگ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں