کراچی: صارفین کے حقوق کی قاتل کے الیکٹرک کا عیدالاضحیٰ پر ایک اور وار۔
عیدالاضحیٰ کے دن کورنگی سیکٹر31 اے، بی اور جی سمیت مختلف سیکٹرز کی بجلی صبح سے غائب۔ عوام دشمن کے الیکٹرک عیدالاضحیٰ پر بھی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی اور کورنگی کے مختلف سیکٹرز میں عید کی شب اور فجر کے بعد سے معطل بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔
کورنگی کے بعض سیکٹرز میں عید الاضحٰی کی نماز کے بعد معطل ہونے والی بجلی بحال کرنے کے لئے منتخب نمائندے نپیرا سندھ حکومت خاموش تماشائی بن گئی۔
حکومت نے عید کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صارفین کی کے الیکٹرک ہیلپ لائن اور کے ای ایپ پر بجلی کے تعطل کی کمپلینٹ درج نہ ہونے کی شکایت۔ تحریک انصاف اور کے الیکٹرک کورنگی کے مابین کهینجا تانی سرد جنگ کا نشانہ عوام بننے لگے۔