کراچی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عیدالاضحیٰ کے موقعے پر پیغام۔
دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور خاص طور پر ملک کے مسلمان شہریوں کو عید مبارک دیتا ہوں۔ عید الاضحیٰ ہر مسلمان کو اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔ آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا چاہیئے اور ایک عظیم مقصد کے لیئے اتحاد اور اس پرعمل کے لیے اتحاد کے لیئے کام کرنا ہوگا۔
عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقعے پر ملک کے حکمران اپنی پھولی ہوئی انا سے جان چھوڑائیں اور حکمران عوام کو سچے مقصد و کاز کے لئے متحد کریں جو واقعی قومی ہو اور کسی کی ذات سے بلند ہو۔ عوام آج عید عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں اور عید کے موقعے پر معاشرتی دوری اور مہلک وباء سے بچاوَ کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔