رانا خالد محمود قیصر کے تحقیقاتی مقالے سندھ میں اُردو غزل سیاسی و ادبی رجحانات کی تکمیل

0
69

کراچی (رپورٹ: مقبول خان) معروف مصنف، محقق، کالم نگار اور شاعر رانا خالد محمود قیصرانا خالد محمود نے گزشتہ دنوں پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ مقالہ جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ ان کا موضوع سندھ میں اردو غزل سیاسی و ادبی رجحانات۔۔۔ 1971 تا 2021 رجحانات تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ایم فل کا مقالہ ڈاکٹر شاہداب احسانی کی نگرانی میں مکمل کیا تھا۔ ایم فل کے مقالے کا موضوع حسن حمیدی بہ حوالہ ترقی پسند تحریک تھا۔ دفاع میں انہوں نے کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کیا۔

رانا خالد محمود نثر و نظم میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔ ان کی نظم و نثر میں 15 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ رانا خالد محمود قیصر کے تحقیقاتی مقالےku “سندھ میں اردو غزل سیاسی و ادبی رجحانات 1971 تا 2021 ” پر ڈاکٹریٹ کی تکمیل ہوگئی ہے۔ جس پر شہر کی ادبی تنظیموں سمیت شاعروں اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے انہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہاللہ کریم آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں