کراچی: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ کار کا فی کلو میٹر 1 روپے 71 پیسے سے ریٹ بڑھا کر 1 روپے 99 پیسے مقرر کر دیا گیا اور ویگن کا ریٹ 2 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 32 پیسے مقرر کر دیا گیا جبکہ کوسٹر اور مزدے کا ریٹ 4 روپے سے بڑھا کر 4 روپے 67 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ بس کا ریٹ 5 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے 65 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹرک کا ریٹ 7 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 8 روپے 95 پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریلر کا ریٹ 9 روپے 77 پیسے سے بڑھا کر 11 روپے 40 پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔