پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی ہوٹل میں کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

0
50

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی  ہوٹل میں کرانے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت میں درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان شہری انجم حمید کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے پنجاب حکومت، سپیکر صوبائی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سادگی اختیار نہ کرنے اورفضول خرچی نہ کرنے کے دعوے کرتے رہے ہیں۔

اراکین اسمبلی کے اجلاس کے لئے پنجاب اسمبلی کی عمارت قائم کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین کا 5 جون 2020 کو نجی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ٹیکس منی کی رقم صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس پر خرچ نہیں کی جا سکتی۔ شہریوں کے ٹیکس کی رقم حکومتی اراکین کی آرائش کے لئے استعمال نہیں ہوسکتی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔مزید استدعا کی گئی ہے  کہ عدالت صوبائی اسمبلی کے پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے اجلاس کے اخراجات کی لاگت کی تفصیلات طلب کرے اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرائیوٹ ہوٹل میں ہونے والے اخراجات واپس سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں