اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مئی 2020 کیلئے مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔
دستاویز کے مطابق مئی 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مہنگائی میں 11.32فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2019ء کے مقابلے میں مئی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.07فیصد رہی اور رمضان کے دوران متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
ایک ماہ میں چکن 41.46فیصد ، آلو 31، پھل 9.72 فیصد مہنگا ہوا ہے اور ایک ماہ میں دودھ 4.63، ملبوسات 4اور مسالحہ جات 3.71فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ ایک ماہ کے دوران پیاز 23فیصد ، سبزیاں 19، انڈے 18فیصد سستے ہوئے ہیں اور ایک ماہ میں ، موٹر فیول 13، ٹماٹر 8، دالیں 4سے 7فیصد تک سستی ہوئیں ہیں۔
ایک سال میں آلو 96فیصد ، دال مونگ 83 اور دال ماش 55 فیصد تک مہنگی ہوئیں ہیں اور ایک سال میں گیس نرخ 55فیصد ، سبزیاں 21، چینی 20 اور انڈے 19فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ ایک سال میں ٹماٹر 39فیصد ، پیاز 21، موٹر فیول 19 اور سبزیاں 4فیصد سستی ہوئیں ہیں۔