اسلام آباد: یوم علی کے حوالے سے این سی او سی کا اسد عمر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزراء برائے داخلہ شیخ رشید، وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی اجلاس میں شریک تھے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی بھی سیشن میں شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت تھے۔
این سی او سی کے مطابق حکومت کا یوم علی کے موقع پر جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوم علی کے موقع پر ماتمی مجالس کا مشروط اجازت کا فیصلہ کیا ہے اور مجالس پر رمضان تراویح اور مساجد والی ایس او پیز نافذ ہونگی۔ یوم علی کی مجالس ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہونگی اور یوم علی کی مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہونگی۔ یوم علی کی مجالس میں محدود افراد شریک ہو سکیں گے۔