پاک بحریہ کیلئے چین میں تیسرے اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز

0
49

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے 054A فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔

چین میں 054A فریگیٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی اور ترکی میں میلجم کلاس کورویٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

چین اور ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیٸرز کی تقاریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ دونوں جہاز جدید ٹیکنالوجی، مختلف حربی آلات اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں ان جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہو گا اور یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران، شپ یارڈز کے نمائندوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں