کراچی: وزیراعظم نے سمری منظور کی اور وزیراعظم نے ہی مسترد کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر تجارت کی حیثیت میں اور وزارت تجارت و ٹیکسٹائل نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی منظوری دی۔ جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی سمری منظور کرکے کابینہ کو بھیج دی تاہم وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سمری کو آج مسترد کر دیا گیا ہے۔ وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کا قلم دان بھی وزیراعظم کے پاس ہے۔