نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

0
36

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور امیرالبحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلٸے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرامد کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلٸے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں