اسلام آباد: باوثوق زرائع کے مطابق، باخبر زرائع کے مطابق، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے صحافیوں کا تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صحافیوں کے امتحانات ہائی سیکیورٹی میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں لئے جائیں گے تاکہ کوئی صحافی بوٹی کا استعمال نہ کرسکے۔
پہلے مرحلے میں اُردو گرامر، اُردو املا، مضمون نویسی کا امتحان پاس کرنا ہوگا اور دوسرے مرحلے میں صحافت کے بنیادی اجزا، خبر نگاری، واقعہ نگاری امتحان ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں تحقیقی صحافت، تفتیشی صحافت، عملی صحافت، نفسیاتی معلومات کا ٹیسٹ ہوگا۔
جعلی صحافیوں کی تنظیم نے حکومتی پالیسی کی بھر پور تائید و حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جعلی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ صحافیوں کی وجہ سے جعلی صحافت کو مسائل درپیش ہیں۔
‘یہ سٹائر خبر ہے پیشہ ور صحافی پلیز اس خبر کو سیریس نہ لیں’