قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا پاکستان اسٹیل کے جبری برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم

0
345

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اہم اجلاس پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد میں ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار کو پاکستان اسٹیل ملز کے جبری برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا آرڈر دیتے ہوئے سیکریٹری صنعت و پیداوار کو ملازمین بحال کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

کمیٹی نے اسٹیل مل ملازمین کو بحال کرنے، ملازمین کے 2012 کیس کا مسئلہ، آئندہ کسی ملازم کو ریٹرنچڈ نہ کرنے اور ملازمین کو فیز 4 اسکیم پر عمل درآمد کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

اجلاس میں چئیرمین کمیٹی قادر خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ 12 سو سے زائد ملازمین رینٹرنچڈ کے خلاف کورٹ میں ہیں اور 2 ہزار سے زائد ملازمین بے بسی کی حالت میں رینٹرنچڈ پالیسی قبول کرچکے ہیں۔

کمیٹی نے چیف ایکزیگٹو آفیسر اسٹیل ملز کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو اسٹیل ملز میں 10 ارب روپے چوری کیس کی انکوائری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار کو شو کاز جاری کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کے چئیرمین شمشاد قریشی، آراکین قومی اسمبلی سردار جام عبدالکریم جوکھیو اور آغا رفیع اللّہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے اجلاس میں شریک تھے۔

دوسری جانب 2 مارچ کو انتظامیہ اسٹیل کے کارندے کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹیل ملز کی یونینز کی رجسٹریشن کے کیس کی بھی سماعت ہوگی اور آئندہ اسٹیل ملز میں ریفرنڈم بھی متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں