پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے نیشنل جونیئر انڈر 25  سیلنگ چمپئین شپ اپنے نام کرلی

0
284

کراچی: پاک فضائیہ کی سیلنگ ٹیم نے نیشنل جونئیر چمپئین شپ انڈر  25 میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے تینوں طلائی تمغے جیت کر چمپئین شپ اپنے نام کرلی۔ پاک فضائیہ نے 9 میں سے 8  تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔

کلفٹن کراچی پر منعقدہ اس چیمپئین شپ کے فائنل میں پاک فضائیہ کے سیلرز نے تینوں کیٹیگریز کے تمام میڈلز اپنے نام کر لئے۔ لیزر کیٹیگری میں پاک فضائیہ کے اویس چھائے رہے اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسی کیٹیگری میں پاک  نیوی کے حمزہ سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کانسی کا تمغہ پاک فضائیہ کے آگسٹن نے حاصل کیا۔ 470 کلاس کیٹیگری میں طلائی، چاندی اور کانسی کے تمام تمغے بھی پاک فضائیہ نے اپنے نام کئے۔ عظیم اور مبشر علی نے طلائی تمغہ، زین بن یامین اور محمد عبداللہ نے چاندی کا تمغہ جبکہ دانیال تنویر اور عمران نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 ونڈ سرفنگ RSX کیٹیگری میں بھی پاک فضائیہ کا پلڑا بھاری رہا۔ سمیع اللہ نے طلائی تمغہ، نوید اقبال نے چاندی کا تمغہ اور محمد سلیمان  نے کانسی کا تمغہ جیت کر یہ کیٹیگیری اپنے نام کرلی۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں