اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

0
37

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے دوران منہگائی کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈوں، گھی، مصالحہ جات اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 64 فیصد بڑھ گئی ہے۔
انڈے 135 سے بڑھ کر 200 سو روپے فی درجن کے ہو گئے، چکن 67 فیصد، مصالحہ جات 47 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔
آلو 38 فیصد، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 19 فیصد فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ آلو 60 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

دال مونگ 200 روپے سے بڑھ کر 245 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

گھی کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں 15 فیصد فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ انڈے 15 فیصد، مصالحہ جات 7 فیصد مہنگے ہوئے ہیں جبکہ سالانہ کی بنیاد پرچینی کی قیمتوں میں 15 فیصد فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ کی بنیاد پر گھی کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ رکارڈ ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں