مانسہری: کرنل کی بیوی سے مشہور خاتون کے خلاف پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ پر اس خاتون کے خلاف مقدمہ ایف۔آئی۔آر درج ہو چکی ہے۔ واقعہ میں خاتون نے ڈیوٹی پر تعینات باوردی پولیس عملے کو جان سے مارنے، گاڑی کے نیچے کچلنے اور بدکلامی کا جرم کیا، جو کہ دنیا بھر نے دیکھا۔ مزید خاتون نے اپنے آپ کو پاک فوج کے کرنل کی بیوی کہتے ہوئے جھوٹ کی بھی مرتکب ہوئی ہیں جوکہ اطلاعات کے مطابق مقامی وکیل کی بیوی ہے۔ خاتون نے پولیس عملے کو زبردستی دبانے کیلئے افواج پاکستان کے کرنل کی بیوی ہونے کا جھوٹ بولا، تاہم مقدمہ بمعہ دنیا بھر کی نظر سے گزرنے والے ثبوتوں کے بعد قانونی و عدالتی فیصلہ کی جانب زیر تفتیش و سماعت https://www.youtube.com/watch?v=oE_EyTrYHhY ارسال کر دیا گیا۔
مانسہرہ کے ضلعی پولیس آفیسر صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں ملوث خاتون کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدہ درج کر لیاگیا۔