میاں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت

0
75

لاہور :سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ کے وکلاء سے کل تک کے لیے مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔

عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر کل حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی طبعیت خراب ہونے کے باعث سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

میاں جاوید لطیف نے ایڈووکیٹ چوہدری عمران رضا کی وساطت سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی۔ جاوید لطیف کی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست نے موقف اختیار کیا درخواست گزار ایک سیاسی کارکن ہے اور حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وکیل جاوید لطیف نے استدعا کی کہ درخواست گزار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہے اور درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں