چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا

0
45

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا. اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے. جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ، سیشن جج ہیومن ریسورس جاوید الحسن چشتی، سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ اور سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر بھی موجود تھے.

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، انہوں نے کہا کہ اس انقلابی اقدام پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں. چیف جسٹس پاکستان نے کمرشل کورٹ کے قیام کو سرمایہ کاری اور ملکی معیشت کے لئے بھی اہم قرار دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں