اخبارات کو آج سے ادائیگیاں شروع کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

0
31

اسلام آباد: اخبارات کو آج سے ہی ادائیگیاں شروع کر رہے ہیں جس سے میڈیا صنعت اور اس سے وابستہ افراد کو ریلیف ملے گا، پالیسی کے تحت ریجنل کوٹہ پر عمل کریں گے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات میں کیا۔سی پی این ای کے وفد کی قیادت سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کی جبکہ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر شاہیرہ شاہد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کو بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔اخبارات و جرائد کے تمام مسائل سی پی این ای سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اے بی سی کے سلسلے میں جاری شدہ حالیہ سرکلر صرف ریجنل نہیں بلکہ تمام اخبارات کے لئے ہے، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ذریعے جاری شدہ اشتہارات کی ادائیگیوں کے ضمن میں 85 فیصد براہ راست اخبارات کو جبکہ 15 فیصد ایجنسی کو ملنے چاہئیں، ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں