وزارت پیٹرولیم کے کرپشن اور جعلسازی میں ملوث دو سینئر افسران بر طرف

0
293

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس میں کرپشن اور جعلسازی میں ملوث دو سینئر افسران کو بر طرف کردیا گیا۔ دونوں نےجعلسازی سےحفاظتی معیارات نظر انداز کر دیا تھا۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے بیان کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مبین احمد اور اسٹنٹ ڈائریکٹر راجکمار کو کرپشن محکمانہ بے ضا بطگی پر برطرف کر دیا، دونوں افسران کو متعدد شکایات کے بعد دسمبر 2020 میں چارج شیٹ کیا گیا تھا جرم ثابت ہونے پر دونوں افسران کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سروس سے برخاست کیا گیا۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر راجکمار نے حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 3 آئل ٹرمینلز کو جعلی لائسنس جاری کئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس محمد مبین احمد نے پبلک سیفٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے 13 آئل ٹرمینلز کو لائسنس جاری کئے۔

اٹک پٹرولیم کمپنی کو جعلی لائسنس دینے کا بھی مرتکب ٹھہرا، اٹک پٹرولیم کمپنی کو لائسنس پہلے دیا گیا جبکہ سائٹ زیر تعمیر تھی دونوں کے ایسا کرنے سے کراچی کے سمندر اور نزدیکی علاقوں کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزارت پبلک سیفٹی اور ضابطہ قانون پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ایسے تمام عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں