کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خاں کومداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

0
100

اسلام آباد: پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خاں کومداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔

مرحوم اسدامانت کی عمر اُس وقت لگ بھگ 20 سال تھی جب ان کے والد استاد امانت علی خاں کا انتقال ہوا تھا۔ اسد اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ 70ء کی دہائی میں اسد امانت علی خاں نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے۔

انھوں نے موسیقی کی تربیت اپنے دادا مرحوم استاد اختر حسین سے حاصل کی۔ بعد ازاں انھیں ان کے والد استاد امانت علی خاں اور تایا استاد فتح علی خاں نے بھی دی۔ اسد امانت علی خاں نے اپنی خاندانی روایت کے مطابق اپنے سب سے چھوٹے چچا استاد حامد علی خاں کے ساتھ جوڑی کے طور پر کلاسیکی گائیکی کا آغاز کیا۔

اسد امانت علی خاں نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے لیے سیکڑوں گیت اور غزلیں گائیں جن میں متعدد گیت اور غزلیں زبان زد عام ہوئیں ۔70 کی دہائی میں اسد امانت علی خاں نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے ان کے مشہور گیتوں میں ’’تو شمع محبت ہے، میں ہوں تیرا پروانہ‘‘ ، ’’میں تجھے دل سے پیارکرتا ہوں، تو مجھے زندگی سے پیارا ہے‘‘، ’’عمراں لنگیاں پباں بھار‘‘ سمیت بہت سے گیت اورغزلیں مشہور ہوئیں۔

برصغیر کے متعدد نامور گانے والے ان کے پٹیالہ گھرانے کے شاگرد تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز ان کے پرستاروں میں شامل رہے۔

انہیں گائیکی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرویز مشرف کے دور میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔ گلوکار اسد امانت علی خاں 54 سال کی عمر میں لندن میں علاج کی غرض سے گئے جہاں 8 اپریل 2007 میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ یوں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں