کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
چینی سفارت خانے کے وفد میں ڈیفنس اتاچی اور قونصل جنرل کراچی سمیت دیگر سفارت کار شامل تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفارت کار کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھی۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفارت کار کے درمیان پاکستان اور چین میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفارت کار کے درمیان پاکستان اور چین کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفارت کار کے درمیان پاکستانی پیپلزپارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دیرینہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔
آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صدر زرداری کے گوادر بندرگاہ کی چین کو حوالگی کے بعد چینی حکومت کی جانب سے مثالی سی پیک منصوبے کے قیام میں دوطرفہ تعاون کے حوالے سے اظہار تشکر کیا گیا۔ چین کی حکومت سے اہلیان پاکستان کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے معاملے میں تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا گیا۔