اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے ڈرگ ڈیلر گرفتار

0
107

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم ناصر خان کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ ملزم لاکھوں روپے مالیت کی منشیات شہر میں سپلائی کے لئے لے جا رہا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی اور ملزم ناصر خان سے 22 کلو سے زائد چرس، 400 گرام آئس اور نقدی برآمد کرلی۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کو سپلائی پہنچاتا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم سے منشیات کے مزید خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں