اسلام آباد، پوری قوم کمشیر پر متفق ہے، تمام جماعتوں اور تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو ساتھ لیکر چلوں گا. شہر یار خان آفریدی
شہریار خان آفریدی کا بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی انتخاب کے بعد خطاب کرتے پوئے کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے اراکین کشمیر کاز پر میری رہنمائی فرمائیں گے اور میں انکے پیچھے چلوں گا. کشمیر میں جاری مظالم پر کشمیر کمیٹی کشمیریوں کی مضبوط آواز بنے گی. کشمیر کمیٹی کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنے گی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مکروہ مظالم دنیا کے سامنے ایکسپوز کرینگے. کشمیر میں جاری مظالم کو ہر فورم پر اٹھائیں گے. انہوں مذید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ذمہ داری مجھے عطا کی ہے جس پر میں انکا شکرگزار ہوں. میں نے کشمیرکاز کیلئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے. خدا مجھے کشمیر کاز کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے.