آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

0
51

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین  نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ‏باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور خاص طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ  تعاون بڑھانے  سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ ‏پاکستان برادر ملک بحرین  کے ساتھ مضبوط سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ‏فریقین کاباہمی تعاون بڑھانے اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

‏معزز مہمان نے علاقائی  امن و استحکام  کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں