اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں قانون بنانے کے ادارے موجود ہیں۔ ہماری مقننہ کیا قانون سازی کے اس معیار پر پورا اترتی ہے اور قانون کے مطابق فیصلہ دینے کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ دنیا کا نظام اور انسانیت کی اجتماعی زندگی کا نظام قانون کے بغیر نہیں چلتا اور خوشی ہے کہ قانون کے شعبے سے وابستہ ماہرین یہاں جمع ہیں۔ کیا ہماری عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے اس معیار پر پورا اترتی ہیں۔