جامعہ سندھ نے اسکالرشپ کیلئے انٹرویو کی تاریخ کا اعلان کردیا

0
102

جامشورو: ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفیس جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر فضا قریشی نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ نیڈ کم میرٹ (ضرورت کے تحت میرٹ) اسکالرشپ کیلئے انٹرویوز 15 سے 31 مارچ تک شہید بینظیر بھٹو چیئر اینڈ کنوینشن سینٹر میں لیے جائیں گے۔

 اعلامیہ کے مطابق انٹرویوز میں 2017، 2018 ،2019 اور 2020 بیچز کے 2200 کے قریب طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ تاہم زکواة کونسل ضلع جامشورو کے ایک نمائندے کے علاوہ انسٹیٹیوشنل اسکالر شپ ایوارڈ کمیٹی کے 4 ممبران امیدواروں سے انٹرویو لیں گے۔ اعلامیہ میں طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے درخواست فارم اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے سمیت انٹرویو کیمپ میں 15 سے 31 مارچ تک پیش ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں