بلاول بھٹو زرداری کی میرپور خاص سے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہائش گاہ آمد

0
47

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میرپور خاص سے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہائش گاہ آمد۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سید علی نواز شاہ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور سید علی نواز شاہ کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کی سید علی نواز شاہ سے سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔

سید علی نواز شاہ نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ شہید بی بی کے صاحبزادے ہیں، میرے دل میں آپ کے لئے عزت ہے۔ انہوں نے نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرا ووٹ آپ کے لئے ہے، میں سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دوں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں