اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل کے وکلا نے مشترکا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری آواز پہنچانے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو چیمبرز گرانے کا کہا تو انتظامیہ نے دو سو چیمبرز گرا دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کا جو افسوسناک واقعہ پیش آیا اسے نہ کبھی سپورٹ کیا اور نہ کریں گے۔ ہمارا خیال تھا کہ صورتحال بہتری کی طرف جائے گی مگر ہائی کورٹ نے تمام چیمبرز گرانے کا فیصلہ سنا دیا۔ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر عبوری ریلیف ملا ہے۔