فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج

0
44

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنماء قادر مندوخیل نے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کو چیلنج کردیا۔ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔

ایڈوکیٹ قادر خان مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے ہیں اور ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا۔ ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں اور فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں