اسپتال میں لاش چھوڑنے کے معاملہ نئے انکشافات سامنے آگئے

0
30

لاہور: نواب ٹاؤن کے علاقے میں ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
پولیس نے لڑکی کو ہسپتال لانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی اور لڑکی کا اسقاط حمل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شبہ ہے کہ اسی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا اور پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جارہے ہیں۔
اویس لڑکی کو اسپتال لانے والی گاڑی میں موجود رہا جبکہ لاش اسپتال میں لے جانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو لڑکی کا کلاس فیلو ہے اور دونوں کے تعلقات تھے۔
گزشتہ روز لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی۔ لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں